نریندر مودی ہٹلر ثانی کا روپ دھار کر برہمن سامراج کے قیام کے لیے انسانیت کا خون پانی کی طرح بہا رہا ہے،عبدالرشید ترابی

جمعہ 13 نومبر 2015 13:12

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔13 نومبر۔2015ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نریندر مودی ہٹلر ثانی کا روپ دھار کر برہمن سامراج کے قیام کے لیے انسانیت کا خون پانی کی طرح بہا رہا ہے،عالمی برادری اس کا نوٹس لے ورنہ پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑھ جائے گا ،سوا کروڑ سول کشمیری عوام کو 8لاکھ فوج کے ذریعے چھاونی میں تبدیل کر کے بچوں بوڑھوں خواتین مرد وزن کا قتل عام کیا جا رہا ہے میڈیا انسانی حقوق کے اداروں ،ریلیف اداروں میں سے کسی ایک کو بھی مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں ہے ،21وی صدی میں اتنے بڑے مظالم پوری دنیا کے امن کے لیے چیلنج ہے ،نریندر مودی نام نہاد جمہوریت کے نام پر بد ترین آمریت مسلط کیے ہوئے ہے برطانیہ اس مسئلے کا فریق ہے وہ کشمیریوں کو اقوا م متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹین ڈاؤن سٹریٹ میں اینٹی مودی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،اینٹی مودی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ نریندر مودی کے آنے سے مسلمان سکھ دلت ،عیسائی سمیت دیگر مذاہب کے لوگ مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں مودی براہمن سامراج کے قیام کے لیے تما م انسانوں کا قتل عام کرنا چاہتا ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم میں اضافہ کر دیا گیا ہے ،سید علی گیلانی سمیت دیگر قائدین کو پابند سلاسل رکھا جا رہا ہے نماز تک کی اجازت نہیں ہے کشمیریوں کی زمین کو جبراً ہتھیا جا رہا ہے کشمیریوں کے مسلم تشخص کو ختم کرنے کی منظم سازش کی جا رہی ہے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ان مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے نریندر مودی کو روکے اور کشمیریوں کو اقوا م متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق فراہم کرے تا کہ کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق اقوام متحدہ نے دے رکھا ہے اور خود ہندوستان کی قیادت نے اس کا عہد کیا تھا انہوں نے کہا کہ برطانیہ جو اس مسئلے کا فریق ہے وہ نریند ر مودی کو آئینہ دیکھائے او ر انسانیت کو قتل ہونے سے بچائے ،عالمی سطح پر نریندر مودی کو مظالم سے روکنے کے لیے مہم چلائی جائے تا کہ مودی مزید انسانوں کے قتل سے رک سکے،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے منتظمین اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ویمبلے میں بھی تاریخی احتجاج کیا جائے گا ۔