ایف بی آر نے ڈی ایچ اے اینڈ بیسٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کا بینک اکاؤنٹٹ منجمد کر کے 70لاکھ 38ہزار روپے کی ریکوری کر لی

جمعہ 13 نومبر 2015 13:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔13 نومبر۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ڈی ایچ اے اینڈ بیسٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کا بینک اکاؤنٹٹ منجمد کر کے 70لاکھ 38ہزار روپے کی ریکوری کر لی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کمپنی کے ذمے 2013ء کے انکم ٹیکس کی مد میں 3کروڑ 10لاکھ روپے واجب الاد ہیں جس کی ادائیگی کے لئے انہیں کئی بار نوٹسز جاری کیے گئے لیکن کوئی جواب نہ آیا جس پر کمشنر ریجنل ٹیکس آفس ون سید ندیم حسین رضوی نے کارروائی کی ہدایت کی ۔

گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر خاور صدیقی ، انسپکٹر سید شبیر رضوی ، مہدی حسن شاہ پر مشتمل ایف بی آر کی ٹیم نے ڈیفنس ایچ بلاک میں قائم پنجاب بینک کی برانچ میں کمپنی کا اکاؤنٹ منجمد کرکے اکاؤنٹ سے 70لاکھ 38ہزار روپے کی ریکوری کر لی ۔ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اور بیسٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کاروباری شراکت دار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :