اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس کل ہوگا

جمعہ 13 نومبر 2015 12:52

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔13 نومبر۔2015ء )اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہفتہ کو شام چھ بجے ہوگاجس کی صدارت اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری کریں گے، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ اجلاس میں اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ کے علاوہ دیگرٹورنامنٹس اور ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل بلانے پر بات چیت کی جائے گی اور اسکے علاوہ اجلاس میں پوٹھوہار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے انتظامات کو آخری شکل دی جائے گی۔