عمر کوٹ : بلاول بیٹے ایسی تقریریںنہ کرو، میرے پاس آو میں آپ کو لیڈ ر بننا سکھاوں گا، سندھ کے عوام کیڑے نہیں اقبال کے شاہین بنیں۔ عمر کوٹ میںپاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کا جلسے سے خطاب
سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 نومبر 2015 12:45
عمر کوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 نومبر 2015 ء) : پاکستان تحریکٍ انصاف کے چئیر مین عمران خان سندھ کے دو روزہ دورے پر موجود ہیں. پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے عمر کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کل کے شاندار جلسے کی مبارکباد دیتا ہوں، اس ملک میں ظالم لوگ شفاف انتخابات نہیں ہونے دیں گے، لیکن میں سندھ کے لوگوں کے لیے یا راستہ نکالنے جارہا ہوں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات میں پولیس کا استعمال روکا جائے، انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے ، ہمیں مل کر ظلم ختم کرنا ہے کیونکہ اگر ایسا ہی رہا تو آپ سب کے بچے بھی مستقبل میں غلامی کرتے رہیں گے، عمران خان کا کہنا تھا کہ ظالم لوگ کرسی بھی نہیں چھوڑتے۔بزدل بڑا نسان نہیں بن سکتاہمیشہ اپنے خوف پر قابو پانے والا ہی کامیاب ہوتا ہے.
عمران خان کا کہنا تھا کہ جلسوں میں کارکنوں کی جدو جہد اور جذبہ نظر آتا۔(جاری ہے)
پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بلاول بھٹو جمہوریت میں تقریر نہیں کر سکتے یہی تو بادشاہت ہے کاغذ پر لکھ دینے اور لکھی ہوئی تقریر پڑھنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا، انہوں نے کہا کہ بلاول بیٹے ایسی تقریر نہ کرو پہلے یہ بتاؤ کہ آپ کی کوالیفکیشن کیا ہے، عمران خان نے کہا کہ بلاول بیٹا میرے پاس آؤ میں آپ کو لیڈر بننا سکھاؤں گا.
جلسے سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں باریاں لینے والوں نے ظلم کے سوا کچھ نہیں کیا، ناکامی یتیم ہوتی ہے اور کامیابی کے سب دوست ہوتے ہیں. عمران خان نے کہا کہ میں دو بار گر چکا ہوں، مجھے اب کوئی خوف نہیں ہے کیونکہ ہار اب مجھے نہیں ہرا سکتی. عمران خان نے جلسے سے کہا کہ سندھ کے لوگو! کیڑے نہیں بلکہ اقبال کے شاہین بنو.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.