کھوئی رٹہ ‘رفیق نیئرکی عوامی رابطہ مہم سے دوسری جماعتوں کے سیاستدان تذبذب کاشکارہوگئے

جمعہ 13 نومبر 2015 12:37

کھوئیرٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔13 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماامیدواراسمبلی چوہدری محمدرفیق نیئر گزشتہ دنوں کھوئیرٹہ میں تاریخ سازجلسہ کے بعدلوگوں کاشکریہ اداکرنے گھرگھرجارہے ہیں،رفیق نیئرجہاں ایک طرف عوام کاشکریہ اداکررہے ہیں وہیں دوسری طرف آمدہ الیکشن کے لیے بھی عوامی مہم شروع کردی ہے رفیق نیئرکے کامیاب جلسہ کے بعدجہاں دوسری جماعتوں کے سیاستدانوں کی”ہوا“نکل گئی وہیں پررفیق نیئرکاگراف بھی مزید بلند ہوگیا اورسیٹ حاصل کرنے کی پوزیشن پرپہنچ گئے ہیں رفیق نیئرجلسہ میں شرکت کرنے والے لوگوں کے گھروں میں جاکران کاشکریہ اداکررہے ہیں اوران کوآنے والے الیکشن میں ووٹ دینے کی بھی اپیل کررہے ہیں یادرہے کہ رفیق نیئرسابق وزیراعظم بیرسٹرسلطان محمودچوہدری کے معتمدخاص ہیں اوربیرسٹرسلطان محمودچوہدری کے دست راست بھی ہیںآ مدہ الیکشن میں چوہدری رفیق نیئربہترین اورمضبوط پوزیشن پرہیں اوران کوبیرسٹرسلطان محمودچوہدری کی مکمل حمائت اوراعتمادبھی حاصل ہے۔

(جاری ہے)

رفیق نیئرکی عوامی رابطہ مہم سے دوسری جماعتوں کے سیاستدان تذبذب کاشکارہوگئے ہیں اوررفیق نیئرکی بڑھتی ہوئی مقبولیت اورعوام کی طرف سے بے پناہ محبت اوراعتمادکودیکھ کردوسری جماعتوں کے سیاستدانوں کوآمدہ الیکشن میں خاصی پریشانی ہوسکتی ہے۔رفیق نیئرکے گھرگھرجاکرلوگوں سے ملاقاتیں کرنا،عوام کے دکھ دردمیں شریک ہونااوربھرپورعوامی رابطہ مہم کامیابی سے جاری ہے نوجوانوں کی کثیرتعدادنے رفیق نیئرکے اس اقدام کوسراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون اوراعتمادکایقین دلایاہے۔