اوکاڑہ ‘ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکرسے3 افراد جاں بحق

جمعہ 13 نومبر 2015 12:35

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) اوکاڑہ میں ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ماں،بیٹا اور دیور جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے گو گیرہ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا،ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ،جاں بحق ہونیوالوں میں ماں رسولاں بی بی،دس سالہ بیٹا محمد شکور اور دیور محمد ہاشم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کیلئے لاشیں ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیں،اور حادثہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔