ورلڈ بنک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر بجٹ سپورٹ کی منظوری دیدی ‘رقم توانائی کے شعبے پر خرچ کی جائیگی

جمعہ 13 نومبر 2015 12:33

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) عالمی بنک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر بجٹ سپورٹ کی منظوری دیدی۔ منظوری عالمی بنک بورڈ کے اجلاس میں دی گئی۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ نے کہا ہے رقم پاکستان کی اقتصادی شعبے کی اصلاحات کیلئے دی گئی ہے۔ رقم توانائی شعبے میں اصلاحات کیلئے خرچ کی جائے گی۔ فنڈز کی منظوری عالمی بنک کا اصلاحات پر اعتماد ہے۔

متعلقہ عنوان :