”سنگلز ڈے“کے موقع پر 14ارب ڈالرکی آن لائن خریداری

جمعہ 13 نومبر 2015 12:27

شنگھائی ۔13 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 نومبر۔2015ء) دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی”علی بابا“ نے کہا ہے کہ آن لائن شاپنگ کے سب سے بڑے دن ”سنگلز ڈے“کے موقع پر چین سمیت دنیا بھر میں صارفین نے 14ارب ڈالر سے زائد کی خریداری کی۔

(جاری ہے)

سنگلز ڈے( کنواروں کا عالمی دن) ہر سال 11 نومبر کو منایا جاتا ہے اور اس دن دنیا بھر میں کنوارے دک کھول کر خریداری کرتے ہیں اور اپنے پیاروں کیلئے تحائف خریدتے ہیں جس کیلئے آن لائن شاپنگ کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے۔ علی بابا کی جاری ایک رپورٹ کے مطابق اس سال 11نومبر کو چین اور دنیا بھر میں صارفین نے 14.3 ارب ڈالر خرچ کئے جبکہ گزشتہ سال کنواروں کے عالمی دن کے موقع پر 9.3 ارب ڈالر کی خریداری کی گئی تھی۔