سانحہ سندر اسٹیٹ میں جاں بحق ہونیوالے تین افراد کے ورثا میں حکومت پنجاب کی طرف سے امدادی چیک تقسیم

جمعہ 13 نومبر 2015 12:24

قصور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 نومبر۔2015ء) سانحہ سندر اسٹیٹ میں تحصیل کوٹرادھاکشن کے رہائشی تین افراد کے وارثان میں حکومت پنجاب کی طرف سے امدادی چیک تقسیم کر دیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانحہ سندر اسٹیٹ میں جاں بحق ہونیوالے تین افرادمحمد شبیر‘ فریادحسین اور سجاد کے وارثان کو ڈی سی او قصور عدنان ارشداولکھ نے حکومت پنجاب کی طرف سے پانچ‘ پانچ لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈی سی او قصور عدنان ارشداولکھ نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے بقایا افرادمیں بھی جلد چیک تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :