کوئٹہ:انسداد پولیو مہم، پولیس کا رضاکاروں کو سیکورٹی دینے سے انکار

جمعہ 13 نومبر 2015 12:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) کوئٹہ میں وسائل کی کو بنیاد بنا کر پولیس نے پولیو ٹیموں کو سیکورٹی دینے سے انکار کر دیا ،شہر میں ساڑھے تین ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں جن میں سے دو ہزار وی آئی پی سیکورٹی کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں جمعہ کو پولیو مہم کا چوتھا روز تھا جس میں رہ جانے والے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جانے تھے تاہم پولیو ٹیموں کو سیکورٹی دینے والی پولیس نے وسائل کی کمی کو بنیاد بنا کر سیکورٹی دینے سے انکار کر دیا جس کے بعد پولیو مہم روک دی گئی ہے۔

دوسری جانب اگر بات کی ٹیموں کی سیکورٹی پر بات کی جائے تو گزشتہ سال بھی یہاں دو خواتین سمیت تین افرد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد پولیو ٹیموں کی سیکورٹی لازمی قرار دی گئی تھی ،رواں سال کوئٹہ میں پولیو کے چار کیسسز سامنے آ چکے ہیں، شہر میں اس وقت پولیس کی ساڑھے تین ہزار نفری میں سے دو ہزار وی آئی سیکورٹی پر تعینات ہیں۔