Live Updates

سیاسی رہنماؤں کے بلند وبانگ دعو وں کے با وجو د تعلیمی شعبہ زبو ں حا لی کا شکا ر

نواز شریف،بلیغ الرحمٰن عمران خان اور خورشید شاہ کے حلقے بنیادی تعلیمی سہولیات سے محر وم

جمعہ 13 نومبر 2015 12:20

سیاسی رہنماؤں کے بلند وبانگ دعو وں کے با وجو د تعلیمی شعبہ زبو ں حا لی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) اگرچہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے تعلیمی شعبے کو بہتر بنانے کے بلند بانگ دعوے اور وعدے کر رکھے ہیں تاہم وہ اپنے حلقوں میں سکولوں کی حالت بہتر نہ بنا سکے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف‘ وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمٰن پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور اپوزیشن رہنما خورشید شاہ کے حلقے اور علاقے ایسے ہیں جہاں پر سکول کے طلبہ ابھی تک بنیادی سہولیات سیمحر وم ہیں اور تعلیم کی حالت قابل افسوس ہے۔

حالیہ ”الف اعلان“ کی رپورٹ سیاسی قیادت کی تعلیم میں عدم دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔ تعلیمی سکور کارڈ میں 272 منتخب ایم این ایز میں سے صرف تین نے اے گریڈ ہاصل کیا۔ یہ سکور کارڈ سکول سہولیات‘ طلبہ‘ صنفی مساوات اور طلبہ اور اساتذہ کی تعداد کے حوالے سے تھا۔ تین ایم این ایز جنہوں نے اے گریڈ حاصل کیا ان میں ڈاکٹر شیراز منصب علی خان کھرل سید رضا علی عابدی اور عبدالرحیم مندوخیل شامل ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات