سانحہ صفورا،حکومت سندھ کی عدم دلچسپی،2 پراسیکیورٹر مستعفی

جمعہ 13 نومبر 2015 12:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) سانحہ صفورا کے ملزمان کے خلاف مقدمے میں حکومت سندھ کی عدم دلچسپی کے باعث پراسیکیوٹر مقرر نہ ہوسکا۔ عدالت نے اٹھارہ نومبر تک پراسیکیوٹر مقرر کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانحہ صفورا کیس کی پیروی کے لئے پبلک پراسکیوٹر تعینات نہیں ہوسکا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے حکومت سندھ کی عدم دلچسپی پر پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے لئے حکومت کو خط لکھ دیا۔ عدالت نے خط میں لکھا ہے کہ اٹھارہ نومبر تک سرکاری وکیل تعینات کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :