ورسٹائل اداکار اقبال حسن کی31ویں برسی کل منائی جائے گی

جمعہ 13 نومبر 2015 11:51

ورسٹائل اداکار اقبال حسن کی31ویں برسی کل منائی جائے گی

لا ہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء)پنجابی فلموں کے ورسٹائل اداکار اقبال حسن کو اس دنیا سے رخصت ہوئے اکتیس برس بیت گئے ان کی31ویں برسی ہفتہ14نومبر کو منائی جائے گی۔اقبال حسن پاکستان پنجابی فلموں کے آل راؤنڈر سمجھے جاتے تھے انہوں نے 300سے زائدفلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے۔

(جاری ہے)

پاکستانی پنجابی فلموں میں سلطان راہی کی فلم مولا جٹ کے بعد اقبال حسن کی فلم شیر خان کو بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔اقبال حسن کو 80کی دہائی میں عروج حاصل تھاوہ14نومبر 1984ء کوایک ٹریفک حادثہ میں انتقال کر گئے ان کے بعد ان کے بھائی تنظیم حسن کو پنجابی فلموں میں متبادل کے طور پر متعارف کروایا گیا لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے۔