لا ہو ر ،نجی ایئر لائنز کی پرواز کی خطرناک لینڈنگ کی وجوہات سامنے آ گئیں
جمعہ 13 نومبر 2015 11:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء)نجی ایئر لائنز کے طیارے کی لاہور ایئر پورٹ پر خطرناک لینڈنگ کی وجوہات سامنے آ گئیں، میڈیکل رپورٹ کے مطابق لینڈنگ کے وقت پائلٹ شراب کے نشے میں دھت تھا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر کے ایئر پورٹس پر جہازوں کے عملے پر میڈیکل چھاپوں کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپو رٹ کے مطا بق تین نومبر کو لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ نے سیکڑوں مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی تھیں، سول ایوی ایشن حکام کی رپورٹ میں طیارے کے پائلٹ کو خطرناک لینڈنگ کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا، تاہم اب مزید وجوہات بھی سامنے آگئی ہیں۔
میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ لینڈنگ کے وقت طیارے کا پائلٹ شراب کے نشے میں دھت تھا، پائلٹ کے خون میں الکوحل کا تناسب نہایت بلند پایا گیا، رات بھر آرام نہ کرنے کے ثبوت بھی سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد سول ایوی ایشن قوانین کے تحت کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب سول ایوی ایشن نے آئندہ کاک پٹ کریو کے ساتھ کیبن کریو کے میڈیکل چیک اپ کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ایوی ایشن کے ایئر پورٹ ڈاکٹرز بھی عملے کا اچانک چیک اپ کر سکیں گے۔ ملک بھر کے ایئر پورٹس پر جہازوں کے عملے پر میڈیکل چھاپوں کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.