عرب اور لاطینی امریکا کے ملکوں کا چوتھا سربراہی اجلاس ختم
جمعہ 13 نومبر 2015 11:35
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء)سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے اعلان کے بعد عرب اور لاطینی امریکا کے ملکوں کا چوتھا سربراہی اجلاس ختم ہو گیا۔اجلاس میں عرب ریاستوں اور لاطینی امریکا کے سربراہان مملکت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر منظور کئے جانے والے اعلامئے کو اعلان ریاض کا نام دیا گیا۔
جس میں ایران پر زور دیا گیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے تین جزائر پر قبضے سے پیدا ہونے والے بحران کا سیاسی حل نکالے۔ اس ضرورت پر بھی زور دیا گیا کہ یمنی بحران حل کرنے کے لئے خلیجی کوششوں اور یو این سیکورٹی کونسل کی قرارداد 2216 کی روشنی میں ہونے والے مذاکرات کے فیصلوں پر یمنی عوام عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔(جاری ہے)
اعلامیے میں دہشت گردی کے خاتمے کے بین الاقوامی سینٹر کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے سعودی عرب کو اس سلسلے میں تعاون فراہمی کا یقین دلایا گیا اور عرب ریاستوں اور جنوبی امریکا کے ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
اختتامی بیان میں شامی عوام کی مشکلات کے خاتمے کی خاطر شامی بحران کے سیاسی حل تلاش کرنے بحران سے متعلق یو این سیکورٹی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کی اپیل کی گئی۔ اجلاس نے لیبیا کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کے ازسر نو رونما ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.