یوراج سنگھ کی بالی ووڈ اداکارہ ہیزل سے منگنی
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ نومبر

یوراج سنگھ کی بالی ووڈ اداکارہ ہیزل سے منگنی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر۔2015ء)بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے بالی ووڈ اداکارہ ہیزل سے منگنی کر لی ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راوٴنڈر یورواج سنگھ کے بارے میں اطلاعات آرہی ہیں کہ انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑی ہربھجن سنگھ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ سے منگنی کر لی ہے۔ اس اداکارہ کا نام ہیزل بتایا جا رہا ہے۔ ذرائع سے مل رہی معلومات کے مطابق یوراج اور ہیزل گزشتہ ایک ہفتے سے بالی میں تھے۔ دونوں کی شادی کب ہوگی اس کا پتہ ابھی نہیں چل پایا ہے۔ یوراج اور ہیزل کے افیئر کی خبریں گزشتہ کئی مہینوں سے آ رہی ہیں۔ ہیزل سلمان کی فلم باڈی گارڈ میں بھی نظر آ چکی ہیں۔

13/11/2015 - 11:28:35 :وقت اشاعت