پروٹیز فاسٹ باولر فلینڈر فٹ بال کھیلتے ہوئے زخمی ہوکر بھارت کیخلاف بقیہ سیریز سے باہر ہو گئے

جمعہ 13 نومبر 2015 11:15

پروٹیز فاسٹ باولر فلینڈر فٹ بال کھیلتے ہوئے زخمی ہوکر بھارت کیخلاف ..

کیپ ٹاؤن (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار13نومبر۔2015ء ) جنوبی افریقی فاسٹ بولر ورنن فلینڈر ٹخنے کی انجری کے باعث بھارت کے خلاف باقی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں اور اب پروٹیز سکواڈ میں ان کی جگہ اب فاسٹ باولر کائیل ایبٹ لیں گے ۔

(جاری ہے)

ورنن فلینڈر جمعرات کو ٹیم پریکٹس کے دوران فٹ بال کھیلتے ہوئے ساتھی کھلاڑی ڈین ایلگر کے پاوں پر پاوں آنے کے باعث اس تکلیف میں مبتلا ہوئے ، انھیں ساتھیوں نے اٹھا کر ڈریسنگ روم پہنچایا ۔ اس انجری نے ان کی 26 دسمبر سے انگلینڈ کیخلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں شرکت بھی مشکوک بنادی ہے ، ٹیم منیجر محمد موسیٰ جی نے کہاکہ فلینڈر اب وطن واپس لوٹ جائیں گے ، وہاں کرکٹ جنوبی افریقہ کے میڈیکل ماہرین معائنے کے بعد ان کی کھیل میں واپسی کاکچھ بتا سکیں گے ۔