لاہور طیارہ حادثہ ، پائلٹ نشے میں‌اور تھکاوٹ کا شکار تھا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 نومبر 2015 11:05

لاہور طیارہ حادثہ ، پائلٹ نشے میں‌اور تھکاوٹ کا شکار تھا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 نومبر 2015 ء) : لاہور ائیر پورٹ پر حادثے کاشکار ہونے والی پرواز شاہین ائیر لائن کے پائلٹ کی میڈیکل رپورٹ سامے آ گئی ہے . رپورٹ کے مطابق پائلٹ نشے میں تھا اور تھکاوٹ کا شکار تھا. تفصیلات کے مطابق میڈیکل رپورٹ کے مطابق نشے اور آرام کے بغیر پرواز اڑانے کی پائلٹ کی غیر ذمہ دارانہ حرکت کی وجہ سے 120 سے زائد افراد کی جانیں خطرے میں پڑسکتی تھیں ، مگر خوش قسمتی سے غلط لینڈنگ بڑے حادثہ کا سبب نہیں بنی ۔

واضح رہے کہ تین نومبر کو کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز کے لینڈنگ کے وقت ٹائر پھٹ گئے اور لینڈنگ گیئر ٹوٹ گیا تھا اور طیارہ کچے میں جااتر تھا ۔حادثہ کی تکنیکی وجوہات کے بارے میں سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کی رپورٹ سامنے آنا ابھی باقی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق گزشتہ روز ڈی جی سی اے اے امجد علی طور نے کراچی میں پی آئی اے اور نجی ایرلائنز کے نمائندوں سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کے پائلٹس درست حالت میں ہوں اور ضروری آرام کے بعد پرواز اڑائیں ۔ ترجمان سول ایوی ایشن نے انتظامیہ کو پائلٹ اور عملے پر سخت نظر رکھنے کی بھی تلقین کی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے.

متعلقہ عنوان :