اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف مری روانہ ، تاجک صدر سے ون آن ون ملاقات کریں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 نومبر 2015 10:33

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف مری روانہ ، تاجک صدر سے ون آن ون ملاقات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 نومبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف مری روانہ ہو گئے ہیں. ترجمان وزیر اعظم کے مطابق وزیراعظم نواز شریف مری میں تاجک صدر سے ون آن ون ملاقات کریں گے جب کہ تاجک صدر اور وزیر اعظم نواز شریف کو کاسا 1000 پر بریفنگ بھی دی جائے گی . دونوں رہنماؤں کو بریفنگ چئیر مین این ایچ اے کی جانب سے دی جائے گی.تاجک صدر امام علی رحمان کو چئیر مین این ایچ اے شاہراؤں سے متعلق بھی بریف کریں گے. واضح رہے کہ تاجک صدر امام علی رحمان پاکستان کے دورے پر ہیں.