وی وی آئی پی موومنٹ ، وفاقی دارالحکومت میں روٹ کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 12/11/2015 - 23:27:55 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 23:26:35 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 23:24:24 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 23:24:24 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 23:24:24 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 23:22:05 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 23:22:05 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 23:22:05 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 23:17:47 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 23:17:47 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 23:17:47
- مزید خبریں

اسلام آباد

اسلام آباد شہر میں شائع کردہ مزید خبریں

وقت اشاعت: 01/03/2017 - 11:39:31 وقت اشاعت: 01/03/2017 - 12:06:32 وقت اشاعت: 01/03/2017 - 12:10:49 وقت اشاعت: 01/03/2017 - 12:10:50 وقت اشاعت: 01/03/2017 - 12:10:53 وقت اشاعت: 01/03/2017 - 11:58:29 اسلام آباد کی مزید خبریں

وی وی آئی پی موومنٹ ، وفاقی دارالحکومت میں روٹ کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا

ایک گھنٹہ کے طویل روٹ کے باعث ایکسپریس ہائی وئے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، بارش سے شہری بھیگ گئے،’’گونواز گو‘‘ کے نعرے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء) وی وی آئی پی موومنٹ کے تحت وفاقی دارالحکومت میں روٹ کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا ، ایک گھنٹہ کے طویل روٹ کے باعث ایکسپریس ہائی وئے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ سرد موسم میں بارش سے شہری بھیگ گئے ،ٹریفک پولیس کے سیکورٹی حصار کو بھی توڑنے کی کوشش، پاک فوج کے جوانوں نے شہریوں کو روکے رکھا ،’’گونواز گو‘‘ کے نعروں سے شہری لطف اندوز ہوتے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ سلیمان خورشید کی سرینہ ہوٹل آمد کے باعث ریڈ زون میں طویل روٹ قائم رہا جس کے باعث سرکاری دفاتر،سکولوں اور بیمارشہریوں کو نقل وحرکت میں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا ۔رات گئے بینظیر ائیر پورٹ،سمیت چاندی چوک ،مری روڈ زیرو پوائنٹ پر وی آئی پیز کی آمد اور تاجکستان کے صدر کے مختلف جگہوں پر پروگرامز کے باعث ایکسپریس وئے پر فیض آباد سے زیرو پوائنٹ جبکہ چاندی چوک ،مری روڈ ،راول ڈیم روڈ پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی ۔

سرد موسم میں بارش سے شہری بھیگ گئے جس کے غصے میں ٹریفک پولیس کے سیکورٹی حسار کو بھی توڑنے کی کوشش تو پاک فوج کے جوانوں نے شہریوں کو روکے رکھا۔تاہم ’’گونواز گو‘‘ کے نعروں سے شہری لطف اندوز ہوتے رہے ۔۔عمرفاروق

12/11/2015 - 23:24:24 :وقت اشاعت