صدرممنون نے تاجک صدرامام علی رحمانوف کومعاشیات میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا جاری کردی

دونوں صدور کا دوطرفہ تعلقات کومزیدوسعت دینے پراتفاق

جمعرات 12 نومبر 2015 23:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء)صدرممنون حسین نے تاجکستان کے صدرامام علی رحمانوف کومعاشیات میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطاکی ،تاجک صدرکویہ ڈگری بین المذاہب ہم آہنگی اورجمہوری اقدارکے فروغ کے اعتراف میں دی گئی ۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے تاجک صدرنے کہاکہ ہمیں دہشتگردی ،انتہاء پسندی ،منشیات ،سمگلنگ سمیت مختلف چیلنجزکاسامناہے جس سے مل کرنمٹاجاسکتاہے ،امن اوراستحکام ہمارامشترکہ ہدف ہے ۔

صدرممنون حسین اورتاجکستان کے صدرامام علی رحمان نے دوطرفہ تعلقات کومزیدوسعت دینے پراتفاق کیا۔ایوان صدراسلام آبادمیں دونوں رہنماؤں کے درمیا ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔صدرممنون حسین نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت،تعلیم ،دفاع اورمواصلات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

صدرممنون حسین اورتاجک صدرکے درمیان وفودکی سطح پرمذاکرات ہوئے اورامن اورخوشحالی کیلئے مل کرکام کرنے پراتفاق ہواہے ۔مذاکرات میں ممنون حسین کی معاونت وزیرخزانہ اسحاق ڈار،وزیردفاع خواجہ آصف،اوروزیرتجارت خرم دستگیر،وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کی۔تاجکستان کے داخلہ ،خارجہ اورتوانائی کے وزراء نے صدرامام علی رحمان کی معاونت کی ،صدرممنون حسین نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان ذہنی فضائی اورریل رابطوں کوبڑھانے کی ضرورت ہے ،تاجک صدرنے خیرمقدم اورمہمان نوازی پرحکومت پاکستان اورعوام کاشکریہ اداکیا۔

بعدازاں صدرممنون حسین نے تاجکستان کے صدرامام علی رحمان اوران کے وفدکے اعزازمیں عشائیہ دیا۔وفاقی کابینہ کے ارکان پنجاب اوربلوچستان کے گورنرز،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اورپارلیمنٹ کے ارکان نے عشائیہ میں شرکت کی ۔غیرملکی سفیروں اورمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔