کالعدم تنظیم کے رکن کو ممنوعہ تشہیری مواد تقسیم کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا

جمعرات 12 نومبر 2015 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے رکن کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم حزب التحریر کے رکن قمر عباس کو واپڈا ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے انگریزی زبان میں چھاپے گئے 27جبکہ اردو میں چھپوائے گئے 25پمفلٹس ممنوعہ تشہیری مواد بھی برآمد کر لیا گیا ۔سی ٹی ڈی نے ملزم سے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔