راولپنڈی، رتہ امرال میں نامعلوم افراد کی اسکواڈ پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ‘ پولیس نے نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل

جمعرات 12 نومبر 2015 23:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) راولپنڈی کے علاقے رتہ امرال میں نامعلوم افراد کی پولیس اسکواڈ پر فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے‘ پولیس نے نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو راولپنڈی کے گنجان آباد علاقے رتہ امرال میں نامعلوم افراد نے پولیس اسکواڈ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے نام یاسین اور تنویر ہیں۔ ذرائع کے مطابق اہلکار یاسین راولپنڈی کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن جبکہ کانسٹیبل تنویر روات کا رہائشی تھا۔ پولیس نے دونوں اہلکاروں کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے