وزیر اعلیٰ پنجاب نے بلدیاتی انتخابات میں چیئر مین ضلع کونسل اور میئر سمیت دیگر عہدوں کے حوالے سے فیصلوں کیلئے صوبائی وزیر قانون کی سربراہی میں 7رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی

جمعرات 12 نومبر 2015 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بلدیاتی انتخابات میں چیئر مین ضلع کونسل اور میئر سمیت دیگر عہدوں کے حوالے سے فیصلے کے لئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اﷲ کی سربراہی میں 7رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ جمعرات کو ذرائع کے مطا بق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نیبلدیاتی انتخابات میں چیئر مین ضلع کونسل اور میئر سمیت دیگر عہدوں کے حوالے سے فیصلے کے لئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اﷲ کی سربراہی میں 7رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا ہے اس حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اﷲ نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں چیئر مین ضلع کونسل اور میئر سمیت دیگر عہدوں پر (ن) لیگ کا کوئی آزاد امیدوار نہیں آئیگا بلکہ اسکے لیے وزیر اعلی شہبا زشر یف کی قیادت میں قائم پارلیمانی بورڈ امیدواروں کا حتمی فیصلہ کر یگا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے 12اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب کے پہلے مرحلے میں 12اضلاع میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے آئندہ مرحلہ برائے انتخاب میئرو ڈپٹی میئرز، چیئرمین ووائس چیئرمین ضلع کونسل اور چیئرمین و وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن کے امیدواروں کا فیصلہ لوکل باڈیز بورڈ کرے گااورمیئروڈپٹی میئرز،چیئرمین ووائس چیئرمین ضلع کونسل اور چیئرمین و وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن کے عہدوں کیلئے فارم پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ویب سائٹ اورفیس بک سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں جبکہ ان عہدوں کیلئے فارم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دفتر و اقع نیو مسلم ٹاؤن پر13نومبر سے دستیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان عہدوں کیلئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20نومبر مقرر کی گئی ہے جبکہ 12اضلاع میں میونسپل کارپوریشن،ضلع کونسل اورمیونسپل کمیٹی کی مخصوص نشستوں کیلئے فارم بھی 20نومبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔حمزہ شہبازنے کہا کہ یونین کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کا فیصلہ ضلع کی سطح پر بنائی گئی کمیٹیاں کریں گی۔