لندن پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز سے ایک مسافر کو گرفتارکرلیا گیا

پرواز لاہور سے لندن پہنچی تھی،گرفتار شخص کی عمر28سال اور نام شاہد بتایا گیا ہے

جمعرات 12 نومبر 2015 23:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) برطانوی دارالحکومت لندن میں پولیس نے پی آئی اے کی پرواز کے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا،یہ پرواز لاہور سے لندن پہنچی تھی،گرفتار شخص کی عمر28سال اور نام شاہد بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 757جیسے ہی لندن پہنچی جہاز کے کپتان نے اعلان کیا کہ مسافر اپنی اپنی نشستوں پر ہی بیٹھیں پولیس جہاز کی تلاشی لینا چاہتی ہے اسی دوران پولیس طیارے کے اندر آئی اور تمام مسافر وں کو باہر جانے سے روک دیا، پھر ایک مسافر کا پاسپورٹ لے کر اسے حراست میں لے لیا۔مسافر کی عمر28سال اور نام شاہد بتایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :