نجی ایئرلائن کے جہاز کو حادثہ پائلٹ کی بے آرامی کے سبب پیش آیا،جبکہ جہاز کے معاون پائلٹ نے بھی پائلٹ کوآگاہ کردیا تھا کہ اس وقت جہاز کی لینڈنگ سے نقصان ہوسکتا ہے،تاہم پائلٹ نے اسے نظر انداز کردیا ،سی اے اے حکام

جمعرات 12 نومبر 2015 23:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) گزشتہ دنوں لاہور میں شاہین ائیر لائن طیارے کو پیش آنے والے ھادثے کا ذمہ دار جہاز کے پائلٹ عصمت کو قرار دے دیا گیا،سی اے اے حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات سے آگاہ کرنے کے لئیے جمعرات کو ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی امجد علی طور کی زیر صدارت سول ایوی ایشن ہیڈ کوارٹر میں اجلاس منعقد ہوا ،جس مین مختلف ائیر لائنز کے ڈائریکٹر فلائٹس آپریشن سمیت چیف پائلٹس نے شرکت کی،شرکا اجلاس کو بتایا گیا کہ جہاز کو حادثہ پائلٹ کی بے آرامی کے سبب پیش آیا،جبکہ جہاز کے معاون پائلٹ نے بھی پاائلٹ کو ااگاہ کردیا تھا کہ اس وقت جہاز کی لینڈنگ سے نقصان ہوسکتا ہے،تاہم پائلٹ نے اسے نظر انداز کردیا،حکام کے مطابق اجلاس میں اہم فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی پائلٹ کا پرواز سے قبل ائیرپورٹ پر اچانک الکحل ٹیسٹ لیا جائے گا،اگر چہ ٹیسٹ کی رپورٹ چند گھنٹے کے بعد موصول ہوئی ہے ،اجلاس میں ڈی جی سول ایوی ایشن نے شرکا اجلاس کو باور کرایا کہ ان کی اور تمام متعلقہ لوگوں کی ترجیح مسافروں کو باحفاظت سفر ہونا چاہئیے،انہوں نے کہا کہ اگر مسافر ائیر لائن سے سفر کرتے ہیں تو ادارے چلتے ہیں اور ہماری تنخواہیں ملتی ہیں،ڈی جی سول ایوی ایشن نے تمام ائیر لائنز پر لازم ہے کہ وہ دوران پرواز پائلٹ کی فٹ نہیں کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :