فوج حکومت کے جواب طلب نہیں کرسکتی ، فوج اور حکومت کے درمیان کوئی اختلاف نہیں

وفاقی وزیر سیفران عبد القادر بلو چ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 12 نومبر 2015 23:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبد القادر بلو چ نے کہا ہے کہ فوج اور حکومت کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ،فوج حکومت کے ماتحت ادارہ ہے ،وہ کیسے حکومت سے جواب طلب کرسکتا ہے ،سندھ حکومت نے بڑے کرپشن کیسز پر کارروائی نہیں کی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو وفاقی وزیر سیفران عبد القادر بلوچ نے کہا کہ فوج کی آبزرویشن ہے کہ سندھ حکومت نے بڑے کرپشن کیسزپرکوئی کارروائی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ فوج کا بیان کراچی میں 240ارب کی کرپشن کے الزامات پر سندھ حکومت کی عدم کارروائی سے متعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اگر مزید انکشافات کئے تو نیاتنازعہ کھڑا ہوجائیگا،فوج کے تحفظات کابراہ راست تعلق کراچی سے ہی ہے

متعلقہ عنوان :