نجی ائر لائن کو برطرف ملازم کو 30 روز میں بقایا جات کی ادائیگی کا حکم

جمعرات 12 نومبر 2015 23:03

اسلام آباد ۔12 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد نے برطرف ملازم کی درخواست منظور کرتے ہوئے نجی ائر لائن کو 30 روز میں بقایا جات کی ادائیگی کا حکم جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

حماد عباسی نے درخواست دائر کی تھی کہ اسے سات سال کی ملازمت کے بعد 2014ء میں بدنیتی کی بنیاد پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا اور 25 لاکھ 70 ہزار 364 روپے کے بقایا جات بھی ادا نہیں کئے گئے۔

عدالت نے نجی ائر لائن کو بار بار مواقع فراہم کئے اور ہر بار آخری موقع فراہم کرنے پر مقدمے کی پیروی کی گئی۔ عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ شہادتوں اور جرح کی روشنی میں سائل واجبات کا حقدار ہے لہٰذا نجی ائر لائن کو حکم دیا جاتا ہے کہ 30 روز میں سائل کو واجبات کی مد میں 25 لاکھ 70 ہزار 364 روپے کی ادائیگی کی جائے۔