چین اور پاکستان مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھی ہیں ، دونوں ممالک مستقبل میں ہر قسم کے چیلنجز کا مل کر مقابلہ کریں گے، اقتصادی راہداری منصوبے سے وسطی ایشیاء اور مشرق وسطیٰ کے ممالک بھی مستفید ہوں گے

چین کے دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل کی سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل فین لونگ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بریفنگ

جمعرات 12 نومبر 2015 22:11

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) چین کے دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل گوان یوفائے نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے وسطی ایشیاء اور مشرق وسطیٰ کے ممالک بھی مستفید ہوں گے،چین اور پاکستان مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھی ہیں۔ جمعرات کو چین کے دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر گوان یوفائے نے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل فین چنگ لونگ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دورے سے دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امورکو فروغ حاصل ہو گا،راہداری منصوبے سے وسطی ایشیاء اور مشرق وسطیٰ کے ممالک بھی مستفید ہوں گے،چین اور پاکستان مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین مستقبل میں ہر قسم کے چیلنجز کا مل کر مقابلہ کریں گے،دونوں ملکوں نے دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، خطے میں امن، انسداد دہشت گردی کیلئے تعاون کو بھی مزید فروغ دیں گے