تاجکستان کے صدر امام علی رحمن کو اکنامکس میں ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری دیدی گئی ، ممنون حسین کی اپنے ہم منصب کو مبارکباد

جمعرات 12 نومبر 2015 22:11

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمن کو اکنامکس میں ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری عطاکی۔ اس سلسلے میں ایوانِ صدر میں قائداعظم یونیورسٹی کا ایک خصوصی کانوو کیشن ہوا۔ جس میں تاجکستان کے صدر کے علاوہ گورنر بلوچستان، گورنر پنجاب، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، وزیر تجارت خرم دستگیراور مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے شرکت کی۔

صدر مملکت نے صدر امام علی رحمن کو اعزاز ی ڈگری کی اسناد پہناکر انہیں مبارک باد دی۔ تاجک صدر امام علی رحمن نے اپنے خطاب میں بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری کا حصول میرے لیے ایک اعزاز ہے۔

(جاری ہے)

جس پر میں پاکستان کی حکومت او ر عوام کا شکرگزار ہوں۔

صدر ام علی رحمن نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کی دوستی مثالی ہے اور دونوں ملکوں کے رشتے حکومتوں کی سطح سے آگے بڑھ کر عوام کی سطح تک جا پہنچے ہیں جو باہمی گرم جوشی ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان تاریخ اور ثقافت کے مضبوط رشتوں میں منسلک ہیں اور ان رشتوں میں مزید گہرائی پیدا ہو رہی ہے۔ جس سے علاقائی امن واستحکام کے علاوہ دونوں ملکوں کی ترقی اور خوش حالی کے راہیں بھی کشادہ ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :