اسلام آباد، پولیس کی جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف کاروائیاں،10 ملزمان گرفتار، مال مسروقہ بر آمد

جمعرات 12 نومبر 2015 22:09

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف مختلف کا رروائیوں کے دوران10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک کر ولا کار، ایک کلو 50گر ام چرس ، ہیر وئن اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔ تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیا نی جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی بر آمد گی کے لیے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کیں ۔

ان ہد ا یا ت کی روشنی میں تھا نہ تر نو ل پولیس نے دوران گشت ملزم طا ہر محمود کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلو 50گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ کو ہسار پولیس نے دوران گشت ملز م عبا س کو گرفتار کرکے اس سے 50گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے دوران گشت ملزم امین عمر جو کے افغا نی کو گرفتار کرکے اس کے خلاف فار نر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

جبکہ ملزم فواد کے قبضہ سے کر ولا کار رجسٹر یشن نمبر LH-1818قبضہ پولیس میں لے کر لیبا ر ٹر ی کر وانے پر ٹمپر ڈ پا ئی گئی ۔ تھا نہ کو رال پولیس نے دوران گشت ملزم ند یم خا ن کو بغیر اجا زت ڈیز ل فروخت کر نے پر گرفتار کر لیا۔ تھا نہ کھنہ پولیس نے چوری میں ملو ث دو ملزمان وسیم اور بشیر کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شرو ع کر دی گئی ہے۔

جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران تین پیشہ ور بھکا ریو ں کے خلاف کا رروائی عمل میں لا ئی گئی ۔ ایس ایس پی اسلام آ باد نے تما م ایس ایچ او زکو ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انکی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :