اسلام آباد ہائی کورٹ نے مجسٹریٹ کی جانب سے سے بچوں کے سمن جاری ہونے کے خلاف درخواست کی سماعت بغیر کسی کارروائی 19 نومبر تک ملتوی کر دی
جمعرات 12 نومبر 2015 22:06
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مجسٹریٹ کی عدالت سے بچوں کے سمن جاری ہونے کے خلاف درخواست پر بچوں کے والدین یا ان کی طرف سے وکیل کے پیش نہ ہونے پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 19 نومبر تک ملتوی کر دی ۔
(جاری ہے)
جمعرا ت کوعدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بچوں کے والدین یا ان کے وکیل کی جانب سے درخواست کی عدم پیروی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ آئندہ سماعت پر بھی کوئی پیش نہ ہوا تو حکم امتناع ختم کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر وقاص رشید نے بطور مجسٹریٹ ایک خاتون کسٹم افسر کی شکایت پر فریقین کا موقف جاننے کے لئے سمن جاری کئے تھے تاہم بچوں کے والدین نے ہائی کورٹ سے رجوع کر کے حکم امتناع حاصل کر لیا۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے بچوں کے والدین یا ان کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.