جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے غیر قانونی کچی آبادی کیس کے مرکزی ملز کے جسمانی ریمانڈ ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 12/11/2015 - 22:08:19 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 22:08:19 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 22:08:19 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 22:06:57 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 22:06:57 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 22:06:57 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 22:05:49 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 22:05:49 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 22:05:49 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 21:52:44 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 21:52:44
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے غیر قانونی کچی آبادی کیس کے مرکزی ملز کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی ، ایف آئی کے حوالے

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء ) جوڈیشل مجسٹریٹ و ڈیوٹی جج اسلام آباد ہمایوں دلاور نے غیر قانونی کچی آبادی کیس کے مرکزی ملزم شاہد خان کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کرتے ہوئے اسے ایف آئی کے حوالے کر دیا ۔ ملزم سی بی اے یونین کے صدر اورنگزیب خان کا بیٹا ہے۔ گزشتہ روز ایف آئی اے نے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد ڈیوٹی جج و جوڈیشل مجسٹریٹ ہمایوں دلاور کی عدالت میں پیش کیا اور موقف اپنایا کہ ملزم غیر قانونی کچی آبادیاں قائم کرانے میں پیش پیش تھا اور اس نے بھاری رشوت لے کر غیر قانونی کچی آبادیاں قائم کروائیں۔

ایف آئی اے نے ملزم سے مزید تفتیش اور دیگر ملوث افسران کی گرفتاری کے لئے آٹھ روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کی استدعا کی تاہم فاضل جج نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کرتے ہوئے اسے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

12/11/2015 - 22:06:57 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان