اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیرا کو پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافے سے متعلق درخواستوں پر جواب کیلئے 25 نومبر تک مہلت دیدی

جمعرات 12 نومبر 2015 22:05

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافے سے متعلق تمام درخواستوں پر جواب داخل کرانے کے لئے پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کو 25 نومبر تک مہلت دے دی ۔

(جاری ہے)

جمعرا ت کوعدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافے کے خلاف طالب علموں کے والدین اور فیسوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر نجی سکولوں کی جانب سے دائر 20 مختلف درخواستوں کی سماعت کی۔

بیکن ہاؤس کی جانب سے شاہد حامد جبکہ سٹی سکول کی جانب سے عاصمہ جہانگیر عدالت میں پیش ہوئیں۔ اس موقع پر پیرا کے سیکرٹری جاوید اقبال نے 20 میں سے 11 درخواستوں پر جواب داخل کرایا۔ عدالت نے بیرسٹر قاسم ودود کے ذریعے 14 مزید طالب علموں کے والدین کو کیس میں فریق بننے کی اجازت دیتے ہوئے پیرا کو دیگر درخواستوں پر جواب جمع کرانے کے لئے 25 نومبر تک مہلت دیدی۔

متعلقہ عنوان :