کرکٹ آل سٹارز سیریز، پاکستان کی جانب سے شعیب اختر کے بعد ثقلین مشتاق نے بھی دھوم مچا دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 نومبر 2015 21:57

کرکٹ آل سٹارز سیریز، پاکستان کی جانب سے شعیب اختر کے بعد ثقلین مشتاق ..
ہوسٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.12 نومبر 2015 ء) کرکٹ آل سٹارز سیریز میں پاکستان کی جانب سے شعیب اختر کے بعد ثقلین مشتاق نے بھی دھوم مچا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے لیجنڈ کرکٹرز پر مبنی امریکہ میں کھیلی جارہی آل سٹارز نامی کرکٹ سیریز کے اب تک 2 میچ کھیلی جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

سیریز کی خاص بات پاکستانی لیجنڈ کرکٹرز شعیب اختر اور ثقلین مشتاق کی کارگردگی کی کرکٹ مداحوں میں بے حد پذیرائی ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے اپنی دھواں دار تیز گیند بازی سے دھوم مچا دی تھی اور اب دوسرے میچ میں جادوگر اسپنر ثقلین مشتاق نے اپنی شاندار گیند بازی کے ذریعے سچن ٹنڈولکر اور ماہیلا جے وردھنے کو آوٹ کرکے ہر جانب دھوم مچا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :