سکھر،تاج اولیاء سلطان حضرت سوھنا سائیں کے سالانہ عرس مبارک کی تیاریاں زور و شور سے جاری

جمعرات 12 نومبر 2015 21:42

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) تاج اولیاء سلطان العارفین خواجگان حضرت سوھنا سائیں کے سالانہ عرس مبارک کی تیاریاں زور و شور کے ساتھ جاری ہیں عرس مبارک نہایت عقیدت و احترام کے سے 28نومبر کو درگاہ اﷲ آباد شریف میں منعقد ہو گا ان خیالات کا اظہار جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے پریس ترجمان ڈاکٹر سعید احمد اعوان نے جماعت اصلاح المسلمین ضلع خیرپور کے صدر اقبال سوہو اور پریس ترجمان خلیفہ عبدالرحیم کٹو ہر کی قیادت میں آنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر سعید احمد اعوان نے ضلع خیرپور میں عرس مبارک کے سلسلے میں وال پوسٹر تقسیم کئے انہوں نے کہا کہ عرس مبارک کے سلسلے میں ملک بھر میں پوسٹر آویزاں کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ سوھنا سائیں کا عرس مبارک کا بڑا اجتماع ہوتا ہے جس میں جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے خلیفہ کرام , علماء کرام اور تنظیمی عہدیدران و ممبران وفود کی صورت میں علاقوں کا دورہ کررہے ہیں ۔