سکھر، انٹی کرپشن کا پراونشل ہائی ویز کے دفتر پر چھاپہ ،چیف انجنئی فرار، ٹیم نے پانچ سال کا ریکا رڈتحویل میں لے لیا

جمعرات 12 نومبر 2015 21:40

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) سکھرمیں انٹی کرپشن کا پراونشل ہائی ویز کے دفتر پر چھاپہ ، چیف انجنئیر فرار، ٹیم نے پانچ سال کا ریکا رڈتحویل میں لے لیا ، ریکا رڈ میں سڑکوں کی تعمیر کی لاگت دوگنی اور تعمیر میں ناقص میٹرئل کے استعمال کا انکشاف۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر میں انٹی کرپشن کی ایک ٹیم نے مجسٹریٹ میاں عرفان اجن اور سرکل آفیسر سکندر علی جلبانی کے ہمراہ سکھر کے علاقے بیراج کالونی میں واقع پراونشل ہا ئی ویز کے دفتر میں چھا پہ مارا اور وہاں سے 2010 سے 2015 تک کاتمام ریکارڈ تحویل میں لے لیا انٹی کرپشن کے ذرائع کے مطابق تحویل میں لیے گئے ریکارڈ سے پتہ چلا ہے کہ سکھر ضلع بھر میں پراونشل ہائی ویز کی جانب سے تعمیر کرائی سڑکوں میں ناقص میٹیریل کا استعمال ہوا ہے اور ان سڑکوں کی لا گت بھی دوگنی بتا کرمن پسند ٹھیکیداروں کو رقوم کی ادائیگی کی گئی ہے اور کمیشن لییگئی ہیں انٹی کرپشن کے چھاپے کے دوران دفتر میں مو جود چیف انجنئیر فرارہو گیا انٹی کرپشن نے ریکارڈ کی مزید چھان بین شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :