تارکین وطن کا بحران ٗسویڈن نے اپنا سرحدی نظام سخت کر دیا
شام کے پناہ گزینوں کو یورپی ملکوں کو واپس بھیجنا شروع کر سکتا ہے ٗ جرمنی کا انتباہ
جمعرات 12 نومبر 2015 21:02
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) تارکین وطن کی غیر معمولی تعداد کے یورپ کی طرف رخ کرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں سویڈن بھی اپنی سرحدوں پر کنٹرول سخت کر رہا ہے جو ماضی کی آزادانہ پالیسیوں کے برخلاف اقدام ہے۔اس سے قبل سویڈن نے پناہ کے متلاشیوں اور تارکین وطن کو دیگر یورپی ملکوں کی نسبت بڑی تعداد میں اپنے ہاں خوش آمدید کہا تھا اور حکام نے پیش گوئی کی تھی کہ رواں سال یہاں ایک لاکھ نوے ہزار پناہ گزین پہنچ سکتے ہیں۔
وزیر داخلہ انڈریس یگمان نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ باقی یورپی یونین کیلئے ہمارا واضح اشارہ ہے ٗسویڈن وہ ملک ہے جو پناہ گزینوں کے بحران میں بہترین ذمہ داری کا بوجھ اٹھا چکا ہے ٗاگر ہمیں اس مشترکہ چیلنج سے نمٹنا ہے تو دیگر ملکوں کو بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔(جاری ہے)
سویڈن کی طرف سے سرحدی کنٹرول کا نفاذ ابتدائی طور پر ڈنمارک سے علیحدہ کرنے والی آبنائے اوریسْنڈ کے پل اور خطے میں اس کی دیگر بندرگاہوں پر ہو گا۔
یہ اطلاق جمعرات سے شروع ہو کر دس روز تک ہو گا جسے مزید 20 دن تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ادھر جرمنی نے بھی متنبہ کیا ہے کہ وہ شام کے پناہ گزینوں کو ان یورپی ملکوں کو واپسس بھیجنا شروع کر سکتا ہے جہاں سے وہ آئے ہیں۔ہنگری کا اصرار ہے کہ وہ کسی کو بھی واپس نہین لے گا جب کہ سویڈن کے پڑوسی ملک ڈنمارک کا کہنا ہے کہ وہ اپنی امیگریشن کو مزید سخت کر رہا ہے جب کہ سلوینیا نے بھی بوڈاپسٹ کی تقلید کرتے ہوئے اپنی سرحد پر باڑ لگانا شروع کر دی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.