وطن عزیز میں ا من کی بحالی کیلئے’’ قومی یکجہتی‘‘ کوفروغ دیا جائے‘نعیمین ایسوسی ایشن

مثالی اورپرسکون معاشرے کے قیام کیلئے اسلام کے فلسفۂ اخوت وبھائی چارے کو اپنانا اورپھیلانا ہوگا‘علامہ لیاقت علی صدیقی

جمعرات 12 نومبر 2015 20:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء )نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر لیاقت علی صدیقی نے کہاہے کہ پاکستان تاریخ کے نازک موڑ سے گزر رہا ہے۔وقت کاتقاضاہے کہ وطن عزیز میں ا من کی بحالی کیلئے’’ قومی یکجہتی‘‘ کوفروغ دیا جائے۔مثالی اورپرسکون معاشرے کے قیام کیلئے اسلام کے فلسفۂ اخوت وبھائی چارے کو اپنانا اورپھیلانا ہوگا۔

پاکستان میں امن وامان کاقیام پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز نعیمین ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کے عہدیداران سے ٹیلیفونگ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہاکہ معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے علماء ومشائخ اپناکردارادا کریں۔تیزی سے پھیلتی ہوئے بے حیائی کے آگے بندباندھنے کے دعوت وتبلیغ کے مشن کو عام کیا جائے۔

(جاری ہے)

مثالی اورپرسکون معاشرے کے قیام کے لئے اسلام کے’’ فلسفۂ اخوت وبھائی چارے ‘‘ کو اپنانا اورپھیلانا ہوگا۔سرحدپار بیٹھے پاکستان دشمن عناصر وطن عزیز میں عدم استحکام پیداکرکے اپنے ناپاک عزائم کوپورا کرنا چاہتے ہیں۔امن دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اتحاد واتفاق کاراستہ اختیار کرناہوگا کیونکہ متحد ہوکر ملک دشمن قوتوں کے منصوبوں کو ناکام بنا یاجاسکتاہے۔