مدارس کو دہشتگردی سے جوڑنا انتہائی افسوسناک ہے، مدارس عربیہ کا انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہیں‘طاہر محموداشرفی

انتہاپسندی اور دہشتگردی کے اسباب جاننا اور ان کا حل نکالنا سیاسی قائدین اور حکومتوں کی ذمہ داری ہے‘مرکزی چیئرمین پاکستان علماء کونسل

جمعرات 12 نومبر 2015 20:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء ) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ) کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ پاکستان کے مدارس عربیہ دین اسلام کی خدمت کررہے ہیں،مدارس عربیہ میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرچ آپریشن کیا گیا جس میں ایک گولی بھی نہیں ملی،مدارس کو دہشتگردی سے جوڑنا انتہائی افسوسناک ہے، مدارس عربیہ کا انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہیں،انتہاپسندی اور دہشتگردی کے اسباب جاننا اور ان کا حل نکالنا سیاسی قائدین اور حکومتوں کی ذمہ داری ہے، عالمی دہشتگردی تنظیموں کے قائدین میں سے کسی ایک کا تعلق مدرسوں سے نہیں ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے لندن میں مختلف مذاہب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی بھی موجود تھے۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہمسلمانوں کے مختلف مکاتب فکر اپنی فقہ کے مطابق کام کررہے ہیں۔کسی بھی مکتبہ فکر کی تعلیمات بے گناہ انسانیت کے قتل کی اجازت نہیں دیتیں۔آج دنیا کو ہندوستان کے معاملے توجہ کرنی چاہئے جہاں پر مسلمان،سکھ،عیسائی اور نچلی ذات کے ہندوؤں کا جینا حرام کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی برطانیہ آمد پر تمام طبقات کی طرف سے ہونے والے مظاہرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہاں غیر ہندوؤں کے ساتھ کیا سلوک کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :