سام سنگ نے 38 سی ای ایس 2016 انویشن ایوارڈزجیت لئے

جمعرات 12 نومبر 2015 20:47

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی نے 38 انٹرنیشنل کنزیومرالیکٹرانکس شو)سی ای ایس) 2016 انویشن ایوارڈجیتنے کا اعلان کیا ہے جس سے سام سنگ کی گزشتہ دس سالوں میں 22بہترین انویشن ایوارڈ زسمیت انعامات کی مجموعی تعداد 309 تک پہنچ گئی ہے۔CES 2016 کی منتظم کنزیومرٹیکنالوجی ایسوسی ایس (سی اے ٹی ) 1976 سے پراڈکٹ ڈیزائن اورانجنیئرنگ میں مختلف کمپنیوں کی کی اچیومنٹس کا اعتراف کرتی آرہی ہے اور انھیں انعامات سے نوازتی ہے۔

سام سنگ الیکٹرانکس شمالی امریکہ کے سی ای اوآئگور لی کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے لئے بڑی اعزازکی بات ہے کہ CTA اورانڈسٹری نے کنزیومرایکسپیرئنس میں ایجادات اورایکسلنس متعارف کرانے کے ہمارے جاری عزم کا اعتراف کیاہے اور ہم 2016 انٹرنیشنل کنزیومرالیکٹرانس شومیں اپنے نئے اورتازہ ترین اچیومنٹس کی نمائش کے ساتھ شرکت گے جس کیلئے ہمیں زبردست ردعمل ملنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

سام سنگ کے ایوارڈ جیتنے والی مصنوعات 18درجہ بندیوں پرمحیط ہیں جن میں ٹی وی ، مانیٹر، موبائل ، ٹیبلٹ، ڈیجیٹل امیجنگ، ویئرایبل، ہوم اپلائنسز اورمیموری چیپس شامل ہیں ۔سام سنگ کی انعامات جیتنے والی بہت سی مصنوعات کو 6 تا 9 جنوری تک جاری رہنے والی CES 2016 میں نمائش پررکھی جائیں گی ۔رواں سال جن سام سنگ پراڈکٹس کوایوارڈزکیلئے منتخب کیا گیا ان میں سام سنگ گیئرS2 ، سام سنگ S6 ایج+، سام سنگ گیلکسی ویو،سام سنگ گیئروی آر، ,ATIV بک نائن پرو،سام سنگ 950 پرو512GB ، سام سنگ 850 پرو2TB ، سام سنگ سلیپ سینس مانیٹر، سام سنگ 128GB یوایف ایس، سام سنگ 12Gb LPDDR4شامل ہیں۔