Live Updates

علیحدگی سے قبل ریحام خان بیڈ روم سے تعویذ نکلنے کے باعث کافی پریشان تھیں، عمران خان بھی پریشانی کا شکار تھے ،ماہر علم نجوم شمع جونیجو

جمعرات 12 نومبر 2015 20:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی قریبی دوست اور عاملہ شمع جونیجو نے کہاہے کہ علیحدگی سے قبل ریحام خان کے بیڈ روم سے تعویذ نکل رہے تھے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شمع جونیجونے کہا کہ ریحام خان نے انہیں بتایا کہ ان بیڈ روم کے درازوں اور جس کرسی پر وہ بیٹھتی ہیں اس کے نیچے سے تعویذ نکل رہے ہیں جس کے باعث وہ کافی پریشان تھیں۔

شما جنیجو کا کہناتھا کہ یہ اپریل کی بات ہے جب یہ تعویذ نکلے تو اس وقت ان کے اور عمران خان کے درمیان معاملات بالکل ٹھیک چل رہے تھے اور علیحدگی جیسی کوئی بات نہیں تھی لیکن اگست کے ماہ میں وہ شدید پریشان نظر آئیں اور ریحام خان نے بتایا کہ ان کے گھر سے بہت زیادہ تعویذ نکل رہے ہیں جس پر عمران خان بھی پریشان ہو گئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات