وزیراعلیٰ کاٹریفک حادثے میں نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یاسین بلوچ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پراظہارافسوس

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی بلوچستان کے وزیر صحت رحمت بلوچ کے والد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا

جمعرات 12 نومبر 2015 20:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے بلوچستان کے علاقے بیلہ میں ٹریفک حادثے میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یاسین بلوچ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیراعلیٰ نے بلوچستان کے وزیر صحت رحمت بلوچ کے ٹریفک حادثہ میں زخمی والد کی صحت یابی کیلئے دعابھی کی۔

متعلقہ عنوان :