وزیر اعلیٰ کا شہر سلطان میں لڑکی سے زیادتی کے ملزمان گرفتار نہ ہونے پر برہمی کا اظہار، ڈی پی او سے رپورٹ طلب

جمعرات 12 نومبر 2015 20:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مظفر گڑھ کے علاقہ شہر سلطان میں لڑکی سے زیادتی کے ملزم گرفتار نہ ہونے کے حوالے سے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو ہر صورت میں انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :