تھیم پارک اورایکواریم کے منصوبے کی تکمیل سے عوام کو عالمی معیار کی تفریح ملے گی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 12/11/2015 - 20:45:30 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 20:44:20 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 20:44:20 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 20:44:20 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 20:42:35 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 20:42:35 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 20:42:35 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 20:40:33 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 20:40:33 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 20:38:45 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 20:38:45
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

تھیم پارک اورایکواریم کے منصوبے کی تکمیل سے عوام کو عالمی معیار کی تفریح ملے گی ،شہبازشریف

چینی سرمایہ کاروں نے تھیم پارک اور ایکواریم بنانے کے مجوزہ منصوبے میں سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہرکردی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے جمعرات کویہاں چینی سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی جس میں لاہور میں تھیم پارک اور ایکواریم بنانے کے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چینی سرمایہ کاروں نے پنجاب میں تھیم پارک اورسٹیٹ آف دی آرٹ ایکواریم بنانے کے مجوزہ منصوبے میں سرمایہ کاری پر آمادگی کا اظہار کیا ۔

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں تھیم پارک اور سٹیٹ آف آرٹ ایکواریم بنانے کا مجوزہ منصوبہ عوام کو عالمی معیار کی منفرد اور معیاری تفریحی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اہمیت کا حامل ہے اور اس منصوبے کے حوالے سے ضروری امور جلد سے جلد طے کئے جائیں گے تاکہ لاہور میں جدید ترین تفریحی سہولتوں پر مشتمل اس پارک اور ایکواریم کے مجوزہ منصوبے کو حتمی شکل دی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے تھیم پارک اور ایکواریم بنانے کے مجوزہ منصوبے میں دلچسپی اور اس ضمن میں آمادگی خوش آئندہے۔پنجاب حکومت چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دے گی تاکہ مجوزہ منصوبے کو جلد سے جلد مکمل بھی کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں جدید طرز پر تھیم پارک اور ایکواریم کے منصوبے سے عوام کو تفریح کے نئے اور منفرد

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

12/11/2015 - 20:42:35 :وقت اشاعت