سیکولراورجمہوریت پسند بھارت کا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب،دیوالی کی رات ٹینس کی کھلاڑی اجتماعی زیادتی کا شکار
جمعرات 12 نومبر 2015 20:37
بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) سیکولرازم ،جمہوریت اور خواتین کے تحفظ کے بڑے بڑے دعوے کرنے والے بھارت میں دیوالی کی رات ٹینس کی کھلاڑی اجتماعی زیادتی کا شکار ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور میں ٹینس کی خاتون کھلاڑی کو دیوالی کی رات سکیورٹی گارڈز نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
(جاری ہے)
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ لڑکی ریاست کرناٹک کے کیوبون پارک میں واقع ٹینس کلب میں تربیت کے لئے گزشتہ روز بنگلور پہنچی تھی مگر تاخیر ہونے کے باعث انتظامیہ نے اسے اگلے روز آنے کا کہا۔
جب 34سالہ کھلاڑی واپس روانہ ہوئی تو کلب کے دو گارڈز نے ویران جگہ پر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ پولیس کی گشتی پارٹی رات کے گشت پر تھی کہ انہیں ویرانے میں خاتون پڑی ہوئی ملی۔پولیس نے زیادتی کے مرتکب گارڈز کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے زیادتی کے الزامات کے تحت تفتیش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ بنگلور میں گزشتہ دو ماہ کے دوران تین لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا شکاربنایا جا چکا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.