مودی کو ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ پراحتجاج کے باعث مقررہ راستے کی بجائے پچھلے دروازے سے چھپ کرجانا پڑا

بھارتی وزیراعظم کی آمد پرٹین ڈاؤننگ سٹریٹ ’’گو مودی گو ‘‘اور’’مودی قاتل‘ ہے ‘ کے نعروں سے گونج اٹھا

جمعرات 12 نومبر 2015 20:37

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ پر کشمیریوں، پاکستانیوں،سکھوں سمیت سول سوسائٹی کے احتجاج کے باعث مقررہ راستے کی بجائے پچھلے دروازے سے چھپ کرجانا پڑا،ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ ’’گو مودی گو ‘‘اورمودی قاتل کے نعروں سے گونج اٹھا۔جمعرات کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی برطانیہ کی تین روزہ یاترا پر لندن پہنچے تو اس موقع پر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں ہزاروں کشمیری ،سکھ ،دلت اور مسیحی برادری اور دیگر اقلیتوں کے افراد شامل تھے ۔

(جاری ہے)

نریندر مودی احتجاج کے باعث ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے مقررہ راستے سے نہ جاسکے اور انھیں پچھلے راستے سے چھپ کر جانا پڑا۔بھارتی وزیراعظم کی برطانیہ آمد پر ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ ’’گو مودی گو‘‘ اور مودی قاتل کے نعروں سے گونج اٹھا،مظاہرین نے ’’ مودی واپس جاو ‘‘کے نعرے بھی لگائے ۔ مظاہرین نے ’’مودی قاتل ہے‘‘ کے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچنے پر ایک طرف مودی کو گارڈ آف آنر پیش کیا جارہا تھا تو دوسری طرف مسلم ،کشمیری،سکھ ،دلت ،مسیحی برادری اور دیگر اقلتیں بھارت کی انتہا پسندانہ پالیسوں کے خلاف سراپا احتجاج تھیں۔