بھارتی حکومت ملک میں ہونے والے ہر واقعے کی ذمہ داری نہیں ہے: نریندر مودی

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 نومبر 2015 20:30

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.12 نومبر 2015 ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت ملک میں ہونے والے ہر واقعے کی ذمہ داری نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی برطانیہ کے دورے کے سلسلے میں لندن پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پریس کانفرنس کے دوران نریندر مودی کو تند و تیز سوالات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک صحافی کی جانب سے نریندر مودی سے سوال کیا گیا ہے کہ بھارت میں انتہاء پسندی اور عدم برداشت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس کے جواب میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت ملک میں ہونے والے ہر واقعے کی ذمہ داری نہیں ہوسکتی۔