پنجاب اسمبلی کے ا سپیکر نے رواں اجلاس کیلئے چیئر مین آف پینل کے ناموں کا اعلان کردیا

جمعرات 12 نومبر 2015 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس کیلئے چیئر مین آف پینل کے ناموں کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے قمر اسلام راجہ ‘ڈاکٹر نوشین حامد ‘وسیم لودھی اور یاسین سوہل کو چیئر مین آف پینل کیلئے نامزد کیا ہے جو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی عدم موجودگی میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کر یں گے ۔