نوجوان نسل کو علامہ اقبال کے کلام سے آگاہ کرنا بہت ضروری ہے،خواتین حضرت فاطمہؓ کی سیرت اپنائیں
وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفراﷲ کا بیت بازی کے مقابلے کی تقریب سے خطاب
جمعرات 12 نومبر 2015 20:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفراﷲ خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کے پیغام کو سمجھتے ہوئے نئی نسل کی خواتین اپنی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے حضرتِ فاطمہ الزہراؓ کی سیرت کو اپنائیں جبکہ ہمارے نوجوان طارق بن زیاد جیسے جرنیلوں کی پیروی کرتے ہوئے وقت کے طوفانوں سے ٹکراجانے کا حوصلہ پید اکریں ،اقبال صرف ایک شخصیت نہیں ایک جذبے ، نظریے اور پیغام کا نام ہے،جس کو سمجھ کر ہم اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکتے ہیں اور نئی نسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ خود کو اقبال کے افکار کے سانچے میں ڈھالے ۔
وہ نظریہ پاکستان کونسل کے تحت ایوانِ قائد فاطمہ جناح پارک میں طلبہ و طالبات کے مابین کلامِ اقبال پر مبنی بیت بازی کے مقابلے میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے ۔(جاری ہے)
تقریب کا اہتمام ہفتہ تقریباتِ اقبال کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔بیرسٹر ظفراﷲ نے کہا کہ طلبا و طالبات میں کلامِ اقبال سے دلچسپی اور رغبت دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے کیونکہ اس سے پیغامِ اقبال کے تفہیم میں اضافے کا تاثر ملتاہے، جو ہمیں ایک محفوظ اور پائیدار مستقبل کی ضمانت دے سکتا ہے۔
اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے معروف تجزیہ نگار اور کونسل کی مجلس عاملہ کے سینئر رکن کنور محمد دلشاد نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں اور کونسل کی آج کی تقریب بھی اس بات کی غماز ہے کہ نئی نسل میں اقبال سے محبت کا شعور فروغ پا رہا ہے۔ اس مقابلے میں راولپنڈی /اسلام آباد کے 14تعلیمی اداروں نے حصہ لیا جن میں آئی ایم سی جی I-8/3نے اول ، فیڈرل کالج آف ایجوکیشن نے دوئم اور آئی ایم سی جی ایف10/2نے تیسری پوزیشن حاصل کی، مقابلے میں منصفین کے فرائض معروف اہل قلم نازیہ شکور ناز ، آفتاب ضیاء ، شازیہ اکبر اور وفا چشتی نے انجام دیئے جبکہ کونسل کی طرف سے انجم خلیق نے میزبانی کے فرائض اداکئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.